Posts

Showing posts from March, 2023

فنون ِ لطیفہ کا نگار خانہ , شاعر : ڈبلیو ایچ آڈن (امریکہ), مترجم : رومانیہ نور (ملتان)

Image
  فنون ِ لطیفہ کا نگار خانہ   شاعر :   ڈبلیو ایچ آڈن (امریکہ) مترجم : رومانیہ نور (ملتان)       تکلیف کی تصویر کشی میں وہ کبھی خطا نہیں کرتےتھے     کہنہ صورت گر: وہ خوب اچھی طرح سے سمجھتے تھے۔     اس کی انسانی حیثیت: یہ کیسے لاحق ہوتی ہے۔     جب کہ کوئی دوسرا مصروف ِ طعام رہتا ہے   دریچے سے جھانکتا ہے یا یونہی گلی میں ٹہل رہا ہے؛    جب بوڑھے   کس تعظیم سے، والہانہ طور پر انتظار کر رہے ہیں۔    مسیح موعود کے معجزانہ جنم کا، وہیں پر لازماً     وہ طفلان بھی ہیں جنہیں اس واقعہ کی رونمائی سے کچھ خاص سرو کار نہیں ، جنگل کے سرے پر منجمد تالاپ میں اسکیٹنگ کر رہے ہیں۔      وہ(کہنہ صورت گر) کبھی نہیں بھولے    اس ہولناک شہادت کو جسے اسی طور سر انجام پانا تھا     کسی ایک کونے میں، کچھ بد نما داغ   ہیں     جہاں سگ اپنی سگ روش زندگی گزارتے ہیں اور جلاد کا گھوڑا   اپنی بے ضرر پش...