Posts

Showing posts from June, 2023

مہربان دل باغ ہیں || ہنری واڈز ورتھ لانگ فیلو || انتخاب و ترجمہ : رومانیہ نور

Image
  مہربان دل باغ ہیں، مہربان خیالات جڑیں ہیں، مہربان الفاظ پھول ہیں، نیک اعمال ان کا پھل ہیں۔ اپنے باغ کا خیال رکھیں اور خس و خاشاک سے پاک رکھیں، اسے خوشی و روشنی کی کرن سے بھر دیں، مہربان الفاظ، اور نیک اعمال سے آباد رکھیں ~ ہنری واڈز ورتھ لانگ فیلو ~ انتخاب و ترجمہ : رومانیہ نور     Kind hearts are the gardens , Kind thoughts are the roots , Kind words are the flowers , Kind deeds are the fruits . Take care of your garden And keep out the weeds, Fill it with sunshine, Kind words, and Kind deeds .. ~ Henry Wadsworth Longfellow ~  

نظم "آسیبی گوشہ" || شاعر : ہینری واڈزورتھ لانگ فیلو || اردو ترجمہ : رومانیہ نور

Image
  نظم "آسیبی گوشہ" شاعر : ہینری واڈزورتھ لانگ فیلو اردو ترجمہ : رومانیہ نور   ہر خانۂ دل میں اک آسیب بستا ہے , جہاں بے صدا چاندنی چٹکتی ہے ! فرش پر بھید بھرے نقش پا باقی ہیں،   دیواروں سے سر گوشیاں لپٹی ہیں !   اورکبھی کبھی میرا دل بھی لرزتا ہے ماضی کے آسیبوں سے جو اس طرح سے ساکن جیسے سائے پُر سکوت چاندنی میں بنتے ہیں   اک ہیولہ دریچے سے آن لگتا ہے، جو دن کو نظر نہیں آتا ہے، جونہی صبح نمودار ہوتی ہے یہ نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔      یہ چاندنی میں آن بیٹھتا ہے    ایک بے حرکت اور زرد وجود   اور اپنی موہوم انگلی سے اشارہ کرتا ہے    کھڑکی کی چوکھٹ کے اس پار۔      باہر کھڑکی کے سامنے ،   ایک اداس صنوبر کھڑا ہے،   جس کی شاخیں اوپر نیچے لہراتی ہیں   جیسے میرے اندر سوچیں ہلکورے لیتی ہیں،      اور ان شاخوں کے نیچے   ایک ننھے بچے کی قبر ہے،   جو زندگی کی دہلیز پر مر گیا    کبھی رویا نہ مسکرایا۔   ...

زندگی کیا ہے؟ || شاعر : جان کلیئر(برطانیہ) || مترجم : رومانیہ نور

Image
  زندگی کیا ہے؟ شاعر : جان کلیئر (برطانیہ) اردو ترجمہ : رومانیہ نور (ملتان)   زندگی کیا ہے؟ وقت پیما کا جھڑتا ہوا پارہ، خورشیدِ صبح کے چہرے سے چھٹتی ہوئی دھند، اک مصروف ، ہنگامہ خیز ، دہرایا ہوا خواب۔ اس کی طوالت؟ اک وقفۂ ساعت، اک لمحۂ خیال۔ اور خوشی؟ اک حباب سطحِ آب، جو چھونے کی خواہش میں معدوم ہوتا جائے۔   اور امید کیا ہے؟ بادِ سحر کا تیز جھونکا جو شبنمی باغیچے کی دلکشی چرا لے جاتا ہے   زرِ گُل کو اڑا لے جاتا ہے ، اور   گُل مرجھا جاتا ہے؛ مکڑی کا اک جالا ، جو مایوسی کا خار چھپائے   ،   اس مہین بھیس میں گہری ٹھیس پہنچاتا ہے   ۔   اور موت کیا ہے؟ کیا ابھی تک اس کا کوئی سِرا نہیں ملا؟ مہیب آواز کا وہ تاریک پراسرار نام؟ ایک لمبی ، دیرپا نیند ، دکھیارے جس کو   ترستے ہیں۔ اور سکون؟ اس کی خوشیوں کی بہتات کہاں؟   کہیں نہیں ،   بہشت اور قبر کے سوا۔ تو پھر زندگی کیا ہے؟ جب اس کا بھرم   کھل جائے تو ، اک ایسی آرزو جس کی تکمیل محال ہو حتی کہ ہر شے جو ہماری پاگل آنکھیں دیکھتی ہیں اپنے ...