Posts

اس رخصتِ شب میں یوں قرار سے تو نہ جاؤ || شاعر : ڈیلن ٹامس (برطانیہ) || اردو ترجمہ : رومانیہ نور (ملتان)

Image
  اس رخصتِ شب میں یوں قرار سے تو نہ جاؤ شاعر   : ڈیلن ٹامس (برطانیہ) اردو ترجمہ :   رومانیہ نور (ملتان) اس رخصتِ شب میں یوں قرار سے تو نہ جاؤ پِیری کو زندگی کی شام پر کچھ تو گرمانا چاہیے،   غل مچانا چاہیے ؛ مزاحمت ٫ مزاحمت ! شمع ِزندگی بجھنے کے خلاف۔   اگرچہ دانا لوگ یہ سمجھتے ہیں وقت آخر تاریکی جو چھائی ہے یہی انجام ہے کہ ان کے لفظوں نے کوئی جوت جگائی ہی نہ تھی اس رخصتِ شب میں یوں قرار سے تو نہ جاؤ بھلے لوگ ، آخری موج ٹکرانے پر یوں گڑگڑاتے ہیں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی رنگین ساحلوں پہ رقص کر سکتی تھیں۔ مزاحمت ٫ مزاحمت ! شمع ِزندگی بجھنے کے خلاف۔ بہادر لوگ جو سورج کو چھو آئے ، خوشیوں کے ترانے گائے وہ بھی مبتلائے تاسف ہیں کہ زندگی کارِ ِبےکار میں گزار آئے اس رخصتِ شب میں یوں قرار سے تو نہ جاؤ   قریب المرگ سنجیدہ لوگ ، جن کےمنظر دھندلے ہو جاتے ہیں (سوچتے ہیں) اندھی آنکھیں روشن تارہ ہو سکتی تھیں چمک کا دھارا ہو سکتی تھیں۔ مزاحمت ٫ مزاحمت ! شمع ِزندگی بجھنے کے خلاف۔ اور اے میرے پدر ! اوجِ اداسی کو چھوتے ہوئے آپ مج...

مہربان دل باغ ہیں || ہنری واڈز ورتھ لانگ فیلو || انتخاب و ترجمہ : رومانیہ نور

Image
  مہربان دل باغ ہیں، مہربان خیالات جڑیں ہیں، مہربان الفاظ پھول ہیں، نیک اعمال ان کا پھل ہیں۔ اپنے باغ کا خیال رکھیں اور خس و خاشاک سے پاک رکھیں، اسے خوشی و روشنی کی کرن سے بھر دیں، مہربان الفاظ، اور نیک اعمال سے آباد رکھیں ~ ہنری واڈز ورتھ لانگ فیلو ~ انتخاب و ترجمہ : رومانیہ نور     Kind hearts are the gardens , Kind thoughts are the roots , Kind words are the flowers , Kind deeds are the fruits . Take care of your garden And keep out the weeds, Fill it with sunshine, Kind words, and Kind deeds .. ~ Henry Wadsworth Longfellow ~  

نظم "آسیبی گوشہ" || شاعر : ہینری واڈزورتھ لانگ فیلو || اردو ترجمہ : رومانیہ نور

Image
  نظم "آسیبی گوشہ" شاعر : ہینری واڈزورتھ لانگ فیلو اردو ترجمہ : رومانیہ نور   ہر خانۂ دل میں اک آسیب بستا ہے , جہاں بے صدا چاندنی چٹکتی ہے ! فرش پر بھید بھرے نقش پا باقی ہیں،   دیواروں سے سر گوشیاں لپٹی ہیں !   اورکبھی کبھی میرا دل بھی لرزتا ہے ماضی کے آسیبوں سے جو اس طرح سے ساکن جیسے سائے پُر سکوت چاندنی میں بنتے ہیں   اک ہیولہ دریچے سے آن لگتا ہے، جو دن کو نظر نہیں آتا ہے، جونہی صبح نمودار ہوتی ہے یہ نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔      یہ چاندنی میں آن بیٹھتا ہے    ایک بے حرکت اور زرد وجود   اور اپنی موہوم انگلی سے اشارہ کرتا ہے    کھڑکی کی چوکھٹ کے اس پار۔      باہر کھڑکی کے سامنے ،   ایک اداس صنوبر کھڑا ہے،   جس کی شاخیں اوپر نیچے لہراتی ہیں   جیسے میرے اندر سوچیں ہلکورے لیتی ہیں،      اور ان شاخوں کے نیچے   ایک ننھے بچے کی قبر ہے،   جو زندگی کی دہلیز پر مر گیا    کبھی رویا نہ مسکرایا۔   ...

زندگی کیا ہے؟ || شاعر : جان کلیئر(برطانیہ) || مترجم : رومانیہ نور

Image
  زندگی کیا ہے؟ شاعر : جان کلیئر (برطانیہ) اردو ترجمہ : رومانیہ نور (ملتان)   زندگی کیا ہے؟ وقت پیما کا جھڑتا ہوا پارہ، خورشیدِ صبح کے چہرے سے چھٹتی ہوئی دھند، اک مصروف ، ہنگامہ خیز ، دہرایا ہوا خواب۔ اس کی طوالت؟ اک وقفۂ ساعت، اک لمحۂ خیال۔ اور خوشی؟ اک حباب سطحِ آب، جو چھونے کی خواہش میں معدوم ہوتا جائے۔   اور امید کیا ہے؟ بادِ سحر کا تیز جھونکا جو شبنمی باغیچے کی دلکشی چرا لے جاتا ہے   زرِ گُل کو اڑا لے جاتا ہے ، اور   گُل مرجھا جاتا ہے؛ مکڑی کا اک جالا ، جو مایوسی کا خار چھپائے   ،   اس مہین بھیس میں گہری ٹھیس پہنچاتا ہے   ۔   اور موت کیا ہے؟ کیا ابھی تک اس کا کوئی سِرا نہیں ملا؟ مہیب آواز کا وہ تاریک پراسرار نام؟ ایک لمبی ، دیرپا نیند ، دکھیارے جس کو   ترستے ہیں۔ اور سکون؟ اس کی خوشیوں کی بہتات کہاں؟   کہیں نہیں ،   بہشت اور قبر کے سوا۔ تو پھر زندگی کیا ہے؟ جب اس کا بھرم   کھل جائے تو ، اک ایسی آرزو جس کی تکمیل محال ہو حتی کہ ہر شے جو ہماری پاگل آنکھیں دیکھتی ہیں اپنے ...

نظم : مت ہچکچائیں (Don’t Hesitate)، شاعرہ : میری آلیور (امریکہ)

Image
  نظم : مت ہچکچائیں شاعرہ : میری آلیور (امریکہ) ترجمہ : رومانیہ نور (ملتان)   اچانک اور ناگاہ خوشی ملے تو مت ہچکچائیں اسے تسلیم کریں ، گلے سے لگائیں کتنی جانیں اور قریے برباد ہوئے اور کچھ ہونے کو تیار ہیں۔ ہم دانا نہیں اور اکثر نامہربان ہوتے ہیں کچھ فراواں ہے ، جس سے کبھی دامن چھڑایا جا نہیں سکتا۔ پھر بھی زندگی میں کوئی امکان باقی رہتا ہے شاید زندگی کی جنگ لڑنے کا یہی ڈھنگ ہے کبھی کبھی کچھ باتیں جو پیش آتی ہیں دنیا کے   سب دھن اور طاقت سے بہتر ہوتی ہیں۔ اس کی کچھ بھی صورت ہو سکتی ہے عین ممکن ہے کہ تم اُس سمے اِس سے آشنا ہو   جب محبت کا آغاز ہوتا ہے گو اکثر   یہی دستور ہوتا ہے ۔ بہر حال اس کی جو بھی صورت ہو اس کی کثرت سے مت گھبرانا کہ خوشی ٹکڑوں میں بٹنے کے لیے نہیں بنی ۔     Don’t Hesitate    BY MARY OLIVER      If you suddenly and unexpectedly feel joy ,    don’t hesitate. Give in to it. There are plenty    of lives and whole towns destroyed or about ...